حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت علماء عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے کہا:عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کے خلاف مظاہروں میں عراقیوں نے شرکت کرکے وطن کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: عراق کی غیور ملت نے ملین مارچ میں شرکت کر کے وطن سے اپنے عشق اور امریکیوں کو اپنے ملک سے نکال باہر کرنے کے مصمم ارادے کا اظہار کیا ہے۔